انگلینڈ کے جارحانہ بلے باز لیام لیونگسٹن کو دسمبر میں پاکستان کے خلاف اہم ٹیسٹ میچ سے قبل فٹنس مسائل کا سامنا ہے۔
اگست میں لیام لیونگسٹن کو ٹخنے میں چوٹ لگی تھی جس کی وجہ سے وہ ورلڈکپ کے لیے 100 فیصد فٹ نہیں تھے۔
29 سالہ کھلاڑی کو ممکنہ طور پر پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جو 01 دسمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے میں ٹیسٹ ڈیبیو کروائے جانے کا امکان تھا۔
ایک بین الاقوامی میڈیا چینل کو انٹرویو کے دوران لیام نے کہا کہ میں 100 فیصد فٹ نہیں ہوں، میں پورے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھی فٹ نہیں تھا لیکن ہماری محنت رنگ لائی اور ہم نے میگا ایونٹ کا ٹورنامنٹ جیت لیا۔
لیام کو یہ یقین ہے کہ وہ گرین کیپس کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل وقت پر 100 فیصد فٹ ہو جائیں گے۔