جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی : گجرنالے پررینجرزکی چوکی پربوتل بم سے حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیاقت آباد میں رینجرزکی چوکی کےقریب بوتل بم حملہ کیا گیا جس سے چوکی کونقصان پہنچا تاہم جانی نقصان کی اطلاع ملی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گجرنالے پر نامعلوم افراد نے رینجرزچوکی پر بوتل بم سے حملہ کردیا جس سے چوکی کو نقصان پہنچا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئیں اورلوگوں کو جائے وقوعہ سے دور کردیا۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں کو بھی فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے رینجرز چوکی پر بم پھینکا جو پانچ سو گرام وزنی تھا، بی ڈی ایس کے مطابق جائے وقوعہ سے اسٹیل کی کیلیں بھی ملیں ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعے کے بعد ڈی جی رینجرز بلال اکبرسے فون پر رابطہ کیا اور حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں