منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

لیبیا میں پاکستانیوں کی کشتی ڈوبنے کا ایک اور واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

لیبیا : زاویہ کے قریب مارسادیلا بندرگاہ کے پاس پاکستانی شہریوں کی کشتی الٹ گئی، ڈوبنے والی کشتی پر 65 مسافر سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی کشتی ڈوبنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ لیبیا میں شمال مغربی شہرزاویہ کے قریب مارسادیلا بندرگاہ کے پاس کشتی الٹ گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانے کے مطابق ڈوبنے والی کشتی پر 65 مسافر سوار تھے تاہم طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے نے لاشوں کی شناخت کیلئے ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کردی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانہ متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات لینےکی بھی کوشش کر رہا ہے، وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ صورتحال کی نگرانی کے لیے فعال کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کا تعلق پاکستان سے ثابت ہو گیا

خیال رہے کہ لیبیا غیر قانونی تارکین کے یورپ جانے کا ایک اہم سمندری راستہ ہے، اس دوران کشتیاں الٹنے سے اب تک سینکڑوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں