منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلروں کو 17، 17 سال قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے لیبیا کشتی حادثے کے مقدمے کا فیصلہ سنتے ہوئے دو انسانی اسمگلروں فیض اللہ خان اور اسلام خان کو 17، 17 سال قید کی سزا دے دی۔

عدالت نے دونوں مجرمان کو 65 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ مجرمان نے راولپنڈی کے 2 نوجوانوں کو اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دیا تھا اور دونوں سے 65 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

مجرمان نوجوانوں کو اٹلی کے بجائے لیبیا چھوڑ کر غائب ہوگئے تھے جبکہ نوجوان کشتی کے ذریعے اٹلی سے لیبیا جانے کی کوشش میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے تھے۔

- Advertisement -

25 فروری 2024 کو اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ایک انسانی اسمگلر کو 20 سال قید اور 14 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

استغاثہ نے بتایا تھا کہ ملزم نے بذریعہ ہوائی جہاز اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر 24 لاکھ روپے وصول کیے تھے اور بعد میں غیر قانونی طور پر لیبیا بھجوا دیا تھا۔

اس حوالے سے ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے نام پر 23 لاکھ روپے وصول کیے تھے، احسن اقبال نامی متاثرہ شہری لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں