منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

لیبیا میں فوجی اڈے پر فوج اور باغیوں میں تصادم، 141 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

طرابلس: شمالی افریقی ملک لیبیا میں ایک ایئر بیس پر فوج اور باغیوں میں تصادم کے دوران 141 افراد مار ے گئے۔ حکام نے 60 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔

جنوبی لیبیا کا یہ فوجی اڈہ باغی گروپ لیبین نیشنل آرمی کے زیر تسلط تھا جسے باغیوں سے چھڑانے کے لیے لیبیا کی اتحادی حکومت کی فوج نے حملہ کیا۔ فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 141 افراد ہلاک ہوگئے۔

جھڑپوں میں 60 کے قریب سرکاری فوجی اہلکاروں کے مارے جانے کی سرکاری طور پر تصدیق کردی گئی ہے۔

حکومتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی اڈے کو آزاد کروا لیا گیا ہے اور اڈے میں موجود تمام فورسز کا قلع قمع کر دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں: لیبیا میں داعش کے خلاف آپریشن میں تیزی

لیبین حکومت نے 60 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ وزیر دفاع مہدی البرکاتی اور کمانڈر جمال الترکی کو معطل کردیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں