جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

لیبیا جاتے ہوئے 11 سوڈانی پناہ گزین پیاس سے جان گنوا بیٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

لیبیا پہنچنے کی کوشش کے دوران 11 سوڈانی پناہ گزین صحرائے کبریٰ کی گہرائی میں گاڑی خراب ہو نے کے بعد پیاس کی شدت سے لقمہ اجل بن گئے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ علاقے میں پناہ گزینوں اور غیر قانونی تارکین وطن کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کو ظاہر کرنے والا ایک ہولناک واقعہ ہے۔

لیبیا کے مقامی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک انتہائی دشوار گزار صحرائی علاقے میں پیش آیا جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے بھی زیادہ ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے 11 سوڈانی پناہ گزین جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ 15 دیگر افراد زندہ بچ گئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، انہیں اس وقت ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسی سے ملتا جلتا واقعہ دو ہفتے قبل بھی رونما ہوا تھا جب الکفرہ شہر کے دو نوجوانوں، محمد اور محمود السکر، نے تقریباً 30 سوڈانی پناہ گزینوں کو بچایا تھا۔ ان میں 10 بچے بھی شامل تھے۔ یہ لوگ پانچ دن تک صحرا میں پانی خوراک کے بغیر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے۔

نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کی حالت بہت خراب تھی اور انہوں نے انہیں بچانا شروع کیا اور انہیں محفوظ علاقوں میں منتقل کیا۔ انہوں نے گاڑی چھوڑ کر پیدل چلنے والے گمشدہ افراد کی تلاش بھی جاری رکھی اور انہیں آخری لمحات میں تلاش کرلیا، کفرہ میں ایمبولینس اور ایمرجنسی سروس نے اس واقعے کی تصدیق کی تھی اور جانیں بچانے میں لیبیا کے شہریوں کے کردار کو سراہا۔

امریکی سفارت خانے نے فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کے منصوبے کی رپورٹ کی تردید کر دی

سوشل میڈیا صارفین نے سوڈان اور لیبیا میں دونوں واقعات کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں سوڈانی پناہ گزینوں کو انتہائی خراب انسانی حالات میں دکھایا گیا تھا اور دیگر کو پیاس اور تھکن سے جان سے ہاتھ دھوتے ہوئے دیکھا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں