پیر, اکتوبر 21, 2024
اشتہار

جرمنی میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملے کا منصوبہ؟

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کے شبے میں لیبیائی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ایک لیبیائی شہری جس کا داعش سے تعلق کا شبہ ہے جو برلن میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اسے جرمنی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فیڈرل پراسیکیوٹر کے دفتر نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے ہفتے کی شام اس شخص کو دارالحکومت برلن سے باہر واقع شہر برناؤ سے گرفتار کیا اور اس کے گھر کی تلاشی لی۔

- Advertisement -

پراسیکیوٹر کے دفتر نے جرمنی کے سخت پرائیویسی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے 28 سالہ شخص کی شناخت صرف عمر اے کے طور پر کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا ارادہ برلن میں اسرائیلی سفارت خانے پر آتشیں اسلحے سے ایک ہائی پروفائل حملہ کرنا تھا ملزم نے میسنجر چیٹ میں [داعش] کے ایک رکن کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں