بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

لیبیا کی وزیر خارجہ اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات پر معطل، ملک چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لیبیا کی وزیر خارجہ نجلا المنقوش کو اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کی پاداش میں معطل کر دیا گیا ہے جب کہ وہ ملک چھوڑ کر ترکیہ چلی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کی وزیر خارجہ نجلا المنقوش نے گزشتہ دنوں اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن سے ملاقات کی تھی جس کے بعد لیبیا میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ عوامی ردعمل کے بعد لیبیا کی وزیر خارجہ کو ان کے عہدے سے معطل کر دیا گیا جب کہ وزیراعظم نے ان کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کر دی ہیں۔

تاہم حکومتی اقدامات کے باوجود دارالحکومت طرابلس میں لوگ اب بھی احتجاج کر رہے ہیں، مظاہرین اسرائیلی پرچم اور ٹائر جلا رہے ہیں، سڑکیں بند کر دی گئی ہیں اور جگہ جہگ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم لہرائے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب عوامی ردعمل دیکھتے ہوئے نجلا المنقوش ملک چھوڑ کر ترکیہ چلی گئی ہیں۔

- Advertisement -

نجلا نے اس ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلی کوہن اچانک سامنے آ گئے تھے۔ کسی تقریب میں یوں سر راہ سلام کلام کو کوہن نے ملاقات سمجھ کر بیان جاری کر دیا جو کہ غلط ہے۔

اسرائیل میں امریکا کی قائم مقام سفیر اسٹیفنی ہلیلٹ کا کہنا ہے ابتدائی ملاقات کی خبر جاری کرکے اسرائیل نے لیبیا سے ملاقات کے تمام غیر رسمی راستے بند کردیے ہیں۔

واضحہ رہے کہ لیبیا کی وزیر خارجہ کی اس ملاقات کا انکشاف تب ہوا جب اتوار کو اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کی روم میں نجلا المنقوش سے ملاقات ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں