واشنگٹن: امریکا میں نشے کی عادی ماں نے اپنے بچوں کی زندگی بھی اجیرن کردیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا میں ماں کی جانب سے دیکھ بھال نہ کیے جانے کے باعث بچوں کے سروں پر جوؤں نے اپنی آماج گاہ بنا لی، جوئیں اس قدر بھرگئے کہ کمسن بچوں کے سروں سے پیپ اور خون بہنے لگا، پولیس نے عورت کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ماں نے اپنے چاروں بچوں کو تباہ حال گھر میں رکھا ہوا تھا جہاں پانی کی سہولت بھی نہیں تھی۔ چھاپے کے دوران گھر سے منشیات اور اس کے لیے استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ لیزا نامی 34 سالہ ماں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گھر سے نشہ آور انجیکشن، ہیروئن، کیمیائی مادہ اور دیگر منشیات کے لیے استعمال ہونے والی اشیا برآمد ہوئیں۔
ملزمہ بعض اوقات اپنے بچوں کو چھوڑ کر کئی کئی دن گھر سے غائب رہتی تھی۔