سکھر : اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل، سکھر شہر میں بھی نشریات بھی بند کر دی گئیں۔
سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کر دی گئیں شہر کے دونوں کیبل سسٹم ، جمنی اور سٹی کیبل پر اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی بندش پر شہریوں سمیت وکلاء، صحافی برادی کی جانب سے مذمتی سلسلہ جاری، سکھر پریس کلب سکھر یونین آف جرنلسٹس، فوٹو جرنلسٹس، کورٹ رپورٹرز ایسوسیشن سیفما چیپٹر ،صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا ہے پی ڈی ایم حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے۔
پیمرا نے اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کردیا
اے آر وائی نیوز موجودہ حکومت کا ناپسندیدہ چینل ہے، وکلاء برادی نے اس قدام کو میڈیا ورکر دشمن اقدام قرار دے دیا ، وکلاء برادی کہتے ہیں اے آر وائی نیوز پاکستان کی آواز ہے ، پاکستان کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ۔