اسلام آباد: لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم عمران خان کے سیکیورٹی انچارج تعینات ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس جی کمانڈو لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم عمران خان کے سیکیورٹی انچارج تعینات ہو گئے ہیں۔
پی ٹی آئی نے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم کو سیکیورٹی کی ذمہ داری سونپ دی، شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم میری ٹیم کا باقاعدہ حصہ بن کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کریں گے۔
انشاللہ کرنل (ر) عاصم کل سے میری ٹیم کا باقاعدہ حصہ بنیں گے اور اپنی زمہ داریاں ادا کرنا شروع کریں گے۔ امید کرتا ہوں کہ آپ سب کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے کرنل عاصم سخت محنت اور لگن سے اپنا کام کریں گے۔ https://t.co/ekhaWdUwsE
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 16, 2022
شہباز گل نے امید ظاہر کی کہ توقعات پر پورا اترنے کے لیے کرنل ریٹائرڈ عاصم لگن سے کام کریں گے۔ خیال رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم سابق ایس ایس جی کمانڈو رہے ہیں۔