تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...
Array

لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی چیئرمین واپڈا تعینات

لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کو نیا چیئرمین واپڈا تعینات کر دیا گیا۔

نئے چیئرمین واپڈا کے لئے ناموں کی سمری ارسال کی گئی تھے اور وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی۔

چیئرمین واپڈا کیلئے سمری میں سجاد غنی کا نام سر فہرست تھا جب کہ شمس الدین شیخ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل کا نام بھی شامل تھا۔

چیئرمین واپڈا کی تعیناتی 5 سال کیلئے کی گئی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی واپڈا کے23ویں چیئرمین ہیں اور انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے چیئرمین واپڈا کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -