بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

بچپن میں استعمال ہونے والی غذاؤں کے زندگی بھر اثرات، حیران کن مشاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

طبی ماہرین نے اپنی نئی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ بچپن میں جن غذاؤں کا استعمال کیا جائے ان کے اثرات زندگی بھر رہتے ہیں جس کے باعث معدے میں بیکٹریا کی بھی تبدیلی دیکھی جاتی ہے۔

امریکا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق بچن میں زیادہ چکنائی اور میٹھی غذائیں معدے میں موجود بیکٹریا تبدیل کردیتی ہیں اور اگر بعد میں صحت بخش کھانے بھی کھانا شروع کریں تب بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس ریسرچ کے نتائج چوہوں پر مشاہدے کے بعد اخذ کیے گئے ہیں۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں چوہوں کے غذاؤں کا انتخاب اور معدے میں موجود بیکٹریا کے تعلق پر تجزیہ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ تحقیق چوہوں پر تھی مگر ہم نے ان اثرات کا مشاہدہ ان بچوں میں بھی کیا ہے جو زیادہ چکنائی اور چینی والی مغربی غذا استعمال کرتے ہیں۔

- Advertisement -

بچوں کو کھانے پینے کی طرف راغب کیسے کیا جائے؟ طبی ماہر نے طریقہ ڈھونڈ نکالا

محققین نے بتایا کہ بچپن میں مذکورہ غذاؤں کے استعمال سے بلوغت کے چھ سال بعد معدے کے بیکٹریا پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف ایکسپیرمنٹل بائیولوجی میں شایع ہوئے ہیں۔

ریسرچ کے دوران ماہرین نے چوہوں کو 4 گروہوں میں تبدیل کیا جن میں سے دو گروپس کو روایتی صحت بخش غذا نصف مقدار میں استعمال کرائی، باقی گروپس مغربی غذا دی گئی، جبکہ 50 فیصد کو جسمانی سرگرمیوں کا موقع فراہم کیا گیا اور دیگر کو اس سرگرمیوں سے محروم رکھا جس کے تین ہفتوں بعد جائزہ لیا گیا۔

جس سے پتا چلا کہ مغربی غذا(چکنائی یا میٹھی) سے چوہوں کے معدے میں موجود صحت بخش بیکٹریا میں کمی واقع ہوئی جو انسانوں کے لیے بچپن سے بڑے ہونے تک تشویش ناک امر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں