اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقے لائنز ایریا، صدر، گارڈن، کورنگی، بلدیہ ٹاؤن، گڈاپ ٹاؤن، قائد آباد اور سرجانی ٹاؤن میں ہلکی بارش ہوئی، بارش کے بعد شہر میں ٹھنڈی ہوائی چل پڑیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان سے کراچی میں داخل ہوا ہے، سسٹم کے تحت آج رات، کل دن بھر ہلکی بارش کی توقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، سسٹم سے تیز بارش کی کوئی توقع نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارش برسانے والا سسٹم سندھ سے پنجاب، پھر شمالی علاقہ جات جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں