ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش نے خنکی میں پھر اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے، جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ محسوس کیا گیا ہے۔

قبل ازیں رواں سال جنوری میں کراچی میں موسلادھار بارش سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا تھا، مختلف علاقوں میں سڑکیں زیرآب آگئیں تھیں۔

بعد ازاں محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کے نئے سسٹم کی پیش گوئی کی تھی۔

کراچی میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ، بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

گذشتہ ماہ بارش کے بعد سڑکوں‌ پر سیوریج اور بارش کا پانی کھڑا ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں‌ کی زنگی اجیرن بن گئی تھی۔

شہری انتظامیہ کے بلدیاتی عملے نے لیاقت آباد اور غریب آباد انڈر پاس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی نکاسی کا معاملہ حل کیا۔

خیال رہے کہ میئر کراچی نے بارش کے بعد شہر کی سڑکوں پر کھڑے پانی کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں