بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کراچی کےمختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، شہر میں ٹھنڈی ہوائوں کا راج ہےجبکہ مطلع بھی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود اورمزید ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیراورفاٹا میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں