جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ کے حوالے سے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: غیر ملکی ایوی ایشن کمپنیاں پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ کے لیے تیار ہو گئیں۔

ایس آئی ایف سی کی سرمایہ کاری کے لیے کوششیں رنگ لانے لگیں، اسکائی ونگز ایوی ایشن اور سیلیئر گروپ کمپنی کے درمیان سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔

جرمن ایوی ایشن کمپنی سیلیئر اور پاکستان کی اسکائی ونگز ایوی ایشن مشترکہ طور پر آئندہ سال سے جائرو کاپٹر نامی لائٹ ویٹ طیارے کی مینوفیکچرنگ کریں گے۔

جرمنی میں تیار کردہ پہلا جائرو کاپٹر رواں سال اگست میں پاکستان پہنچ جائے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

سی ای او اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان کا کہنا ہے کہ جائرو کاپٹرز ایئر ایمبولینس، فصلوں پر اسپرے سمیت دیگر امور کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں