ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

خلا سے آسمانی بجلی کا خوبصورت منظر، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: آسمانی بجلی کو پہلی بار خلا سے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آپ نے بجلی گرنے کے بہت سے واقعات دیکھے ہوں گے مگر آپ نے اس جیسی کوئی چیز نہیں دیکھی ہوگی، ناسا کے خلا باز باب بہنکن جو اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر سوار ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر ’اوپر سے بجلی گرنے‘ کا ایک کلپ شیئر کردیا۔

آسمان پر بجلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور دیکھنے والے حیران رہ گئے، مسٹر بہنکن نے ٹویٹر پر جو ویڈیو شیئر کی اس میں زمین سے 400 کلو میٹر دوری پر لیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوپر سیاہ بادل کا احاطہ موجود ہے، زمین سے ویڈیو کلپ سے معلوم ہوتا ہے کہ بجلی کے وائلٹ شعاؤں نے وقفوں سے بادلوں کو ایک نظر میں روشن کیا جو مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر موجود بہت سے صارفین نے اسے حیرت انگیز طور پر بیان کیا ہے۔

مسٹربہنکن نے نو سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اوپر سے آسمانی بجلی، وائلٹ کے پچھلے حصے روشن ہورہی ہے۔‘

مذکورہ ویڈیو کلپ کو چند گھنٹوں قبل شیئر کیا گیا اور اس ویڈیو پر 71 ہزار سے زیادہ کمنٹس اور سیکڑوں ردعمل آگئے جس میں بہت سے لوگوں نے ویڈیو شیئر کرنے پر خلا باز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ باب بہنکن ان دو خلا بازوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے مئی میں اسپیس ایکس کی پہلی عملہ کی پرواز میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا سفر کیا تھا۔ وہ دوست اور ساتھی ڈوگ ہرلی کے ساتھ وہاں گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں