کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آسمانی بجلی گرنے سے درخت دو حصوں میں تقسیم ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صنوبر کے ایک درخت پر آسمانی بجلی آن گری جس کے نتیجے میں درخت میں آگ لگ گئی اور اچانک درخت دوحصوں میں تقسیم ہوگیا۔
مائیکل بوگن نامی شخص نے کیلی فورنیا میں بگ بیئر ہوائی اڈے کے قریب درخت پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو بنائی۔
درخت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ کم از کم 200 سال پرانا ہے اور بجلی گرنے کے نتیجے میں دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔
بوگن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’یہ ایک خوبصورت 200 سال پرانا صحت مند درخت تھا جس کا دن آج اچھا نہیں تھا۔‘
Watched an incredible scene last night @SanBernardinoNF — Jeffery pine split in two by lightning strike & trunk fire. Thanks to @R5_Fire_News folks for keeping it from spreading! #CAfire pic.twitter.com/1lgHsP56PA
— Michael Bogan (@mtbogan) August 1, 2021
سان برنارڈینو نیشنل فاریسٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا تاکہ درخت کے باقی حصے کو کاٹا جاسکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس جگہ بجلی گرنے سے پانچ مقامات پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر قابو پالیا گیا ہے۔