جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

گجرات میں طوفانی بارشیں، آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست گجرات میں گزشتہ 2 دنوں کے دوران ہونے والی ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں اتوار سے شروع ہونے والی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق اتوار سے ریاست میں شروع ہونے والی شدید بارشوں کے دوران ہلاک ہونے والے 24 افراد میں سے 18 اموات آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے دوران گجرات میں طوفان غیر معمولی ہیں، یہی وجہ ہے کہ شدید بارشیں اس سال بھی بہت سے افراد کے لئے جان لیوا ثابت ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ مغربی ریاست گجرات میں خراب موسم نے کئی مکانات کو نقصان پہنچایا جبکہ کئی مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔

بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی شہریوں کی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مقامی حکام کو امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات دی ہیں۔

کرین آپریٹر کی جلتی عمارت سے مزدور کو بچانے کی ویڈیو وائرل

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ انتہائی موسمی تباہ کاریوں میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے۔بھارت میں ہر سال سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے ہزاروں افراد موت کی وادی میں چلے جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں