کبھی کبھی ہماری آنکھوں کے سامنے ایسے ناقابل یقین واقعات رونما ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر کسی خواب یا وہم کا گمان ہوتا ہے لیکن درحقیقت وہ سارا منظر حقیقی ہوتا ہے۔
ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے کہ جس میں ایک درخت کا تنا اندر سے جل رہا ہے لیکن اس آگ کے شعلے درخت سے باہر نہیں آرہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اکثر صارفین نے فوٹو شاپ کا شاخسانہ قرار دیا تو کسی نے اس کی سچائی پر کئی سوالات کھڑے کردیے۔
Fire burning inside a tree after it was struck by lightning. pic.twitter.com/ZnZW7i6ioE
— Interesting As Fuck (@InterestingsAsF) June 9, 2022
جیسا کہ یہ بات ہم سب کے علم میں ہے کہ آسمانی بجلی کتنی جان لیوا اور بےحد خطرناک ہوتی ہے، اسی لیے کہا جاتا ہے کہ گرج چمک کے دوران کسی درخت کے نیچے کھڑے نہیں ہونا چاہیے۔
اگر آپ اس بات پر یقین نہیں رکھتے تو اس کیلئے آپ کو یہ ویڈیو دیکھنا ہوگی تاکہ آپ کو اندازہ ہو کہ یہ احتیاط موت کے شکنجے سے بچنے کیلئے کتنی لازم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ناقابل یقین حد تک اس بےمثال ویڈیو میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ آسمانی بجلی کے گرنے کے بعد درخت کے اندر آگ جل رہی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ ماہ امریکی ریاست اوکلاہوما میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں شدید گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی نے ایک اپارٹمنٹ کے کھڑکی سے گزرنے کے بعد وہاں موجود ایک ٹوائلٹ کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا تھا۔