تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کورونا کی طرح مہنگائی کو بھی شکست دیں گے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی کےلیےکوششیں کررہےہیں، مہنگائی میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس طرح کوروناکوشکست دی ایسےمہنگائی کوشکست دیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج کابینہ میں ایف اےٹی ایف بل پربات نہیں ہوئی، ایف اےٹی ایف کےقوانین پرسیشن آئندہ ہفتےہوگا ہماری حکمت عملی واضح ہےبل پاکستان کیلئےانتہائی اہم ہے، ہم پرامید ہیں کہ ایف اےٹی ایف بل کوپاس ہوناچاہیے اپوزیشن میں بھی کچھ لوگ ہونگےجوبل کی اہمیت سمجھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں غلط کلچر کو فروغ دیاگیا جسےتبدیل کرنا ناگزیر ہے، تبدیلی کیاہوتی ہےایک مرحلہ ایک پورامنصوبہ طےکیاجاتاہے، تبدیلی یہ نہیں ہوتی کہ بٹن دبادیاجائےاورسب تبدیل ہوجائے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ریفارمزسےمتعلق ایک مرحلہ ہےجوطےکیاجارہاہے، کچھ لوگ ہیں جوتبدیلی کےعمل کو روکنا اور رکاوٹ بنناچاہتےہیں جن لوگوں کے موجودہ سسٹم سے مفادات ہیں وہ مسائل پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی، آٹےکی قلت پیداکی گئی،مفاداتی گروپ کااقدام تھا، عوام کوتکلیف پہنچانے والے مفاد پرست مافیا کو شکست دیں گے ن لیگ کےدورمیں قابلیت کی بجائےوفاداری کودیکھاجاتاتھا لیکن پاکستان تحریک انصاف تمام رکاوٹوں کوعبورکرےگی، پنجاب میں5آئی جی تبدیل ضرورہوئے،پرفارم نہ کرنےوالاتبدیل ہوگا، حکومت کی صوابدیدہوتی ہےکس افسرکوکہاں تعینات کرناہے۔

Comments

- Advertisement -