پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

’مجھے دباؤ میں کھیلنا پسند ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : بھارتی ٹیم کے کھلاڑی شریاس ائیر  نے کہا ہے کہ مجھے دباؤ میں کھیلنا پسند ہے۔

دبئی میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں فتح کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

شریاس ائیر نے کہا کہ میرے لیے یہ آئی سی سی کی پہلی ٹرافی جیتنا بہت بڑا لمحہ ہے، مجھے دباؤ میں کھیلنا پسند ہے، خوشی ہے میری پرفارمنس بھی کام آئی۔

اس موقع پر رویندرا جڈیجا کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کا حصہ ہونا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، ٹیم میإں میرا نمبر ایسا ہے کہ کبھی ہیرو تو کبھی زیرو بن جاتا ہوں۔

بھارتی بیٹر کے ایل راہول نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد اپنے احساسات لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا، تاہم مجھے یقین تھاکہ ہم ٹرافی جیتیں گے۔

ہاردک پانڈیا نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ جیتنا بہت بڑی بات ہوتی ہے، کےایل راہول بہت ہی ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

بھارتی ٹیم نے 252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محتاط انداز میں بیٹنگ کی، کپتان روہت شرما نے 76 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں رہے، اس کے علاوہ شریاس آئیر نے 62 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔

بھارتی بیٹر شمبن گل نے 31، آکشر پٹیل 29، ہارڈک پانڈیا 18، کے ایل راہول 34 اور رویندرا جڈیجا نے 9 رنز اسکور کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں