The news is by your side.

Advertisement

پرواز سے متعلق محدود تفصیلات بدنیتی کے تحت جاری کی جا رہی ہیں، ترجمان پالپا

کراچی : ترجمان پالپا نے طیارہ حادثہ کیسز میں شفاف و غیر نبدار تفتیش کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پرواز سے متعلق محدود تفصیلات بدنیتی کے تحت جاری کی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب رہائشی آبادی میں گرکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں تمام مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔؎

ترجمان پالپا نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید پائلٹ کے اہل خانہ سے گورنر پنجاب کے زریعہ کیا گیا اپنا وعدہ پورا کریں۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس کی شفاف اور غیر جانبدار تفتیش یقینی بنائیں، متعلقہ اداروں سے خطوط رپورٹس اور آڈیو ویڈیو جاری ہونا تحقیقات پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے۔

ترجمان پالپا کا کہنا تھا کہ پرواز سے متعلق محدود تفصیلات بدنیتی کے تحت جاری کی جا رہی ہیں، ائرپورٹ جیسے محفوظ مقام پر بنائی جانے والی رن وے کی ویڈیو لیک ہونا سوالیہ نشان ہے۔

ترجمان پالپا نے کہا کہ حادثے سے متعلق صرف وہ تفصیل لیک کج گئی جو پائلٹ کے اقدامات پر مبنی ہے، حادثے سے متعلق آئر ٹریفک کنٹرول اور ٹاور کنٹرول کے طریقہ کار اور لینڈنگ کی دوسری کوشش میں اے ٹی سی کی ہدایات سوالیہ نشان ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ناقص پلاننگ، پالپا اور دیگر تنظیموں کے خلاف کارروائی، طویل فلائٹ ڈیوٹی پائلٹ کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں