بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

غلطی سے سرحد پارکرنے والے دوپاکستانی بھارتی حدود میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کوٹلی : آزادکشمیر کی تحصیل چڑہوئی کے نواحی علاقے سے ساتویں جماعت کا طالب علم اورایک شخص غلطی سے لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب چلے گئے۔ بھارتی فوج نے دونوں افراد کو گرفتار کر کے مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چوبیس اپریل کی شب کو تحصیل چڑہوئی سے ملحقہ پاک بھارت لائن آف کنٹرول کے نزدیکی گاؤں سے ساتویں جماعت کا طالب علم ہارون اور ذہنی مرض میں مبتلا 27 سالہ تبارک غلطی سے لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب چلے گئے۔

بھارتی فوج نے مذکورہ دونوں افراد کو گرفتار کرکے جموں شہر کی مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پاکستانی شہری تبارک اور ہارون کی گرفتاری کی تصدیق جموں کے مقامی سوشل میڈیا سائیٹ پر تصاویر جاری کر کے بھی کی گئی۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں ہارون اور تبارک کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کے بچے بے گناہ ہیں اور غلطی سے سرحد پار چلے گئے۔

اہل خانہ نے پاکستانی حکومت سے ہارون اور تبارک کی بھارتی پولیس کی حراست سے بازیابی کے لئے التجا کی ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں