ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

خونخوار شیر کا حملہ، شکاری بھی خوفزدہ ہوگئے، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکہ میں شکاریوں نے ایسا خوفناک منظر دیکھا جسے دیکھ کر ان کے رونگھٹے کھڑے ہوگئے، جنگل کے اندر اپنی گاڑی سے چند میٹر کے فاصلے پر خونخوار شیر نے ہرن پر حملہ کرکے اسے دبوچ لیا۔

سوشل میڈیا پر جنگل میں شیر کے شکار کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ شکار کے شوقین افراد اپنی کھلی گاڑی میں جنگل میں موجود تھے۔

اسی دوران اچانک بجلی کی تیزی سے دوڑتا ہوا ہرن اور اس کے پیچھے ایک شیر آتا دکھائی دیا، شیر نے شکاریوں کی گاڑی کے بالکل سامنے چند قدم کے فاصلے پر ہرن کو اپنے جبڑوں میں جکڑا اور تیز رفتاری کے باعث خود بھی گر پڑا۔

دونوں جانوروں کی رفتار اتنی تیز تھی کہ گرنے بعد بھی دونوں لڑھکتے ہوئے سڑک کے دوسری جانب جھاڑیوں میں جا گھسے لیکن شیر جب تک ہرن پر قابو پاچکا تھا اور اس نے ہرن کو بے بس کردیا تھا۔

چند سیکنڈ کی اس خوفناک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، اس ویڈیو پر 59ہزار سے زائد لائیکس اور ویڈیو کو 21ہزار زائد بار ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں