لاہور میں شیر کے حملے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ جوہرٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں پیش آیا جہاں شیر نے فیملی پر حملہ کر دیا۔
شیر کے حملے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں شامل 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے جن کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
واقعہ کی اطلا ملنے پر وائلڈلائف کی ٹیم فارم ہاؤس کی جانب روانہ کر دی گئی ہے اور فوری طور پر فارم ہاؤس کو خالی کروا لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس میں جنگلا کھلارہ گیا تھا جس سے شیر باہر آگیا اور اس نے وہاں موجود لوگوں پر حملہ کر دیا۔