تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

شیر نے آدمی کی انگلی چبا ڈالی، خوفناک ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

جانور چاہے پالتو ہو یا نہ ہو اس سے ہمیشہ لازمی محتاط رہنا چاہیے، اگر وہ آپ کو کوئی نقصان بھی پہنچا دے تب بھی آپ اسے قصور وار قرار نہیں دے سکتے کیونکہ وہ اس کی جبلت میں شامل ہے۔

ایک ایسے ہی واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں پنجرے میں ہاتھ ڈالنے پر شیر نے انسان کی انگلی چبا ڈالی، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا۔

یہ واقعہ جمعے کو سینٹ الزبتھ کے جمیکا چڑیا گھر میں اس وقت پیش آیا جب اس شخص نے شیر کے پنجرے میں ہاتھ ڈالا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ان خوفناک لمحات کی منظر کشی کی گئی ہے جب ایک شیر نے چڑیا گھر کے ایک کارکن کی انگلی کاٹ لی جب اس نے جنگلے کے اندر ہاتھ ڈال کر اسے پیار کرنے کی کوششش کی۔

شاید شیر اس شخص کی مسلسل چھیڑ چھاڑ سے خوش نہیں تھا، اس نے گرجتے ہوئے اور منہ کھول کر دانت دکھائے اور آدمی کو متنبہ کرنے کی کوشش کی تاہم اس شخص نے اس پر توجہ نہیں دی اور اپنا ہاتھ نہیں روکا۔

غصے میں آنے والے شیر نے اچانک ہی اس کی انگلی اپنے دانتوں میں دبالی، اس شخص نے خود کو چھڑانے کو پوری کوشش کی لیکن شیر انگلی کسی چھوڑنے پر تیار نہ تھا۔

بالآخر شیر نے اس کی انگلی کاٹ لی اور متاثرہ شخص درد سے چلاتا ہوا زمین پر گر گیا، ویڈیو بنانے والے ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ یہ شخص شاید مذاق میں چیخ رہا ہے لیکن بعد میں دیکھا تو ہم لوگ بھی گھبرا گئے۔

یہ ویڈیو بہت وائرل ہوچکی ہے اور صارفین نے اس زخمی شخص کو ہی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیر کو پریشان کرنے پر وہ اس سزا کا مستحق ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کسی نے ان کی مدد کیوں نہیں کی؟ لڑکا شیر کو تنگ کر رہا تھا اور اس کے ساتھ وہی ہوا جس کا وہ حقدار تھا۔

Comments

- Advertisement -