تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

جھاڑی میں بیٹھے شیر کا اصل روپ کیا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

نیروبی : کینیا میں وائلد لائف افسران کی اس وقت دوڑیں لگ گئیں جب انہیں اطلاع ملی کہ شہری علاقے میں ایک خونخوار شیر گھس آیا ہے۔

محمکہ جنگلی حیات کے افسران کو گزشتہ ہفتے کے آخر میں ماؤنٹ کینیا نیشنل پارک سے صرف ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ایک "آوارہ شیر” کو دیکھنے کے بعد خطرے کا الارم بجا کر بلا لیا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف افسران کو بتایا گیا کہ مذکورہ خطرناک شیر ایک جھاڑی میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے اور کسی بھی وقت کسی انسان پر حملہ آور ہوسکتا ہے جس سے جانی نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وہاں سے گزرنے والے ایک شخص کی نظر ایک گھر کے باہر لگی جھاڑیوں کی جانب گئی تو اس نے ایک شیر کو اپنی جانب متوجہ پایا جس سے اس کے اوسان خطا ہوگئے۔

لیکن صورتحال اس وقت مضحکہ خیز ہوگئی جب شیر کو قابو کرنے کیلئے کنیانہ گاؤں آنے والے 3 افسران نے دیکھا کہ وہ شیر جس کا تذکرہ کیا گیا تھا وہ شیر تھا ہی نہیں۔

افسران اس وقت سر پکڑ کر بیٹھ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ جھاڑی کے اندر کوئی شیر نہیں بلکہ ایک کیری بیگ ہے جس پر شیر کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

بیگ رکھنے والے شخص نے اس کی تصویر نمایاں کرکے بیگ کو جھاڑی میں اس طرح رکھا کہ دیکھنے میں وہ اصلی شیر لگ رہا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق یہ بیگ گھر کے مالک نے ہی جھاڑی میں رکھا تھا، جس کا مقصد یہ تھا کہ اس میں ایوکاڈو کے درخت کے کچھ پودے رکھے تھے جو ان کی حفاظت اور انہیں خشک ہونے سے بچانا چاہتا تھا تاکہ کوئی ان کے قریب نہ آئے۔

Comments

- Advertisement -