تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

خانپور میں‌ ببر شیر کی انٹری، مکین خوفزدہ

راولپنڈی: خانپور اور گرد و نواح کے جنگلات میں آدم خور جانور دیکھ کر مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق خانپور اور گرد و نواح کے جنگلات میں شہریوں نے ببر شیر اور چیتے کو خود دیکھا جس کے بعد وہ بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خانپور کے نواحی گاؤں ترناوہ سمیت گرمتھون، خرم پراچہ اور کینتھلہ کے دیہاتوں میں شیر کو دیکھا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے مطابق شیر نے مویشیوں کا شکار کیا اور اب تک کئی بھیڑ، بکریوں گائے اور بیل کو مار ڈالا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شیر کے حملوں سے مالی نقصان بھی ہورہا ہے جس کی وجہ سے غریب کسان بہت پریشان ہیں۔

مکینوں نے انکشاف کیا کہ خونخوار شیر ترناوہ کے کئی گھروں سے پالتو کتوں کو بھی اٹھا کر لے جاچکا ہے۔ مقامی آبادی نے محکمہ جنگلی حیات سے مطالبہ کیا کہ وہ ببر شیر کو فوری طور پر پکڑیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نے بتایا کہ چونکہ اس علاقے میں شیر نہیں پائے جاتے تو امکان ہے کہ یہ کسی کا پالتو شیر ہو جو گھر سے بھاگ کر اب شہریوں کو نقصان پہنچا رہا ہو۔

Comments

- Advertisement -