آپ نے ہمیشہ جنگل کے بادشاہ کی سفاکی کے بارے میں ہی سُنا ہوگا مگر اب ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھ کر آپ شیر کو بھی رحم دل قرار دیں گے۔
بھارت کے محکمہ جنگلات کی فورس (انڈین فوریسٹ سروس) کے اہلکار سشانتا ناندا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک رحم دل شیر کی ویڈیو شیئر کی۔
اس ویڈیو میں شیر کو پانی میں موجود بطخ کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر تالاب کے کنارے پر کھڑا ہوا اور اُس نے پانی میں موجود بطخ کو اپنے پنجے سے دوبارہ پانی میں ڈوبا دیا۔
How many of you had thought that such large carnivores has a soft heart?
They are wild. But not savages. Respect & adore them. They kill to survive & only when provoked. pic.twitter.com/RwoJ1z1Hjc
— Susanta Nanda IFS (@susantananda3) March 25, 2021
شیر نے اس بطخ کے ساتھ بالکل ایسے ہی کھیلنا شروع کیا جیسے بلی یا کتے کا بچہ کھیلتا ہے۔ حیران کن طور پر شیر بطخ کے ساتھ کھیلتا رہا اور اُس نے کوئی بھی نہیں پہنچایا۔
اس ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور شیر کو رحم دل قرار دیا جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ شیر نہیں ہوسکتا۔