دوحہ: اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی ٹیم اب اپنے مقصد سے صرف ایک قدم کے فاصلے پر آ گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیونل میسی نے کہا کہ ارجنٹینا نے آخری 16 کے مقابلے میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے اعزاز کے اپنے ہدف کی طرف ایک ’ایک اور قدم‘ بڑھا دیا ہے۔
واضح رہے کہ 35 سالہ فارورڈ میسی نے پہلے ہاف میں ارجنٹینا کے لیے گول کیا تھا اور اس کے بعد جولین الواریز نے ایک گول کر کے ہفتے کو احمد بن علی اسٹیڈیم میں میچ کے ڈرامائی اختتام کو یقینی بنایا۔
¿Cómo vas a jugar así el partido 1000 de tu carrera? 😳
Lionel Messi vs Australia 👇🏻pic.twitter.com/n4sQShclnA
— Luciana Rubinska (@LRubinska) December 4, 2022
میسی کا یہ گول ان کے کلب اور ملک کے لیے کھیلے گئے ایک ہزار ویں میچ میں آیا۔ میسی نے پریس کانفرنس میں کہا ’’ایک اور مقصد حاصل کر لیا گیا ہے، ہم اپنے مقصد سے ایک کے قدم کے فاصلے پر ہیں۔‘‘
میسی نے نہ صرف اس میچ کو مشکل قرار دیا بلکہ انھوں نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ ہے، اس کے سبھی میچ مشکل ہوتے ہیں، انھوں نے اقرار کیا کہ وہ جیت کے لیے پریشان تھے۔
میسی نے اسٹیڈیم میں موجود ارجنٹینا کے ہزاروں شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے 90 منٹ کے دوران ان کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر پورا ارجنٹینا یہاں ہوتا، لیکن ظاہر ہے ایسا نہیں ہو سکتا۔