ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

لیونل میسی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: ارجنٹائن کے سپر اسٹار لیونل میسی اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

سعودی کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ مجھے سعودی عرب کے سیاحتی سفیر لیونل میسی اور ان کے اہل خانہ کو سعودی عرب میں دوسری چھٹیاں منانے پر خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے‘۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ لیونل میسی سعودی عرب کے وزارت سیاحت کے پروموشنل برانڈ وزٹ سعودی کے سفیر ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی کے وزیر سیاحت نے فٹبال کا ورلڈ کپ جیتنے والے لیونل میسی اور ان کی فیملی کی چھٹیاں گزارنے کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہے۔

تصاویر میں میسی اور ان کی اہلیہ کو دھوپ سے لطف اندوز ہوتے، روایتی کیرم بورڈ گیم کھیلتے، اپنے دو بیٹوں کے ساتھ ایک ہرن کو کھانا کھلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

ارجنٹائن کے اسپورٹس آئیکون لیونل میسی نے مئی 2022 میں بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جب انہیں سیاحت کا سفیر نامزد کیا گیا تھا اس دوران انہوں نے سعودی عرب کے ایک تہوار میں شرکت بھی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں