پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

میسی سے آٹو گراف کیوں مانگا؟ خاکروب کو کڑی سزا مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

میامی : امریکا میں ایک خاکروب کو فٹبال اسٹار لوینل میسی سے اپنی شرٹ پر آٹو گراف مانگنا مہنگا پڑگیا، میسی نے تو کچھ نہ کہا پر انتطامیہ نے اسے کہیں کا نہ چھوڑا۔

امریکی انٹر میامی اسٹیڈیم میں صفائی کرنے والوں میں سے ایک خاکروب نے ارجنٹائن کے اسٹار لیونل میسی سے اپنی شرٹ پر دستخط کرنے کی فرمائش کی لیکن اسے اس بات کی امید نہیں تھی کہ آخر کار اسے اس کی ایسی سزا ملے گی کہ اسے نوکری سے ہی برطرف کردیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صفائی کرنے والے کرسچن سلامانکا میامی میں ڈیڑھ سال سے مقیم ہے اور کھیلوں کی تقریبات اور کنسرٹس میں صفائی ستھرائی کرنے والی کمپنی میں ملازمت کرتا ہے اسے پہلی مرتبہ انٹر میامی میں کام کرنے کا موقع ملا تھا۔

- Advertisement -

اپنے کام کے دوران نوجوان اپنی جگہ سے اٹھا اور اسٹیڈیم کے گیراج میں پہنچتے ہی کلب بس میں چلا گیا۔ ارجنٹائن کی شرٹ اٹھائی اور میسی سے اس پر دستخط کرنے کو کہہ بیٹھا۔

میسی نے بھی دستخط کرنے پر رضامندی ظاہر کردی لیکن سکیورٹی اہلکار فوری طور پر کرسچن سلامانکا کی طرف بڑھے اور اسے وہاں سے زبردستی ہٹا دیا اور بعد ازاں اسے مستقل طور پر نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

کرسچن نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں بس گیراج کے حصہ میں واقع بیت الخلاء کی صفائی کا کام کرتا ہوں۔ خوش قسمتی سے جب بس پہنچی اور کھلاڑی روانہ ہوئے تو میں وہاں موجود تھا۔ ان میں سے آخری لیونل میسی تھے۔ میں نے چیخ کر کہا "ہیلو، ورلڈ چیمپئن” ۔ میسی جب مڑ کر میری شرٹ پر دستخط کرنے آیا تو سکیورٹی اہلکار فوراً پہنچ گئے اور انہوں نے مجھے نوکری سے نکال دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں