بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لائنل میسی رواں سیزن میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے فٹ بالر بن گئے، انھوں نے اس میدان میں اپنے حریف رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا.
تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی نے رواں سیریز میں اپنے روایتی حریف کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ان کی ایک منٹ کی آمدنی تیس ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی ہے.
یاد رہے کہ لائنل میسی کو میراڈونا ثانی کہا جاتا ہے، وہ ہسپانوی کلب بارسلونا کی نمائندگی کرتے ہیں، ان کا شمار عہد حاضر کے عظیم فٹ بالرز میں ہوتا ہے۔ میسی اور پرتگال سے تعلق رکھنے والے رونالڈو کے درمیان سخت مسابقت پائی جاتی ہے.
دونوں ہی کھلاڑی کبھی گولز کی تعداد، کبھی آمدنی کی دوڑ میں ایک دوسرے کے مدمقابل نظر آتے ہیں، البتہ رواں سیرن میں ارجنٹینی سپراسٹار نے پرتگالی گولز کی مشین کو شکست دے دی ہے۔
لائنل میسی کا ایک منٹ کا معاوضہ تیس ہزار ڈالرزہوچکا ہے، بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی نے تنخواہ، بونس اور کمرشل ریونیو سے مجموعی طور پر154ملین ڈالرز کمائے۔
یاد رہے کہ گذشتہ سیزن میں رونالڈو 87.5 ملین یورو کے ساتھ سرفہرست اور میسی 76.5 ملین یورو کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔
نامور فٹ بالر لیونل میسی نے 600 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں