ارجنٹائن کے ورلڈ کپ فاتح کپتان لیونل میسی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ارجنٹائن کی ٹیم پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ایکشن میں دکھائی دی اور فرینڈلی میچ میں حریف ٹیم پاناما کو دو گول سے شکست دی۔
پاناما کے خلاف فرینڈلی میچ میں تھیاگو المادا نے ارجنٹینا کو برتری دلائی اور کپتان لیونل میسی نے میچ کے 89 ویں منٹ میں ذریعے فری کک پر اپنا 8 سو واں اور میچ کا دوسرا گول بنایا۔
اس شاندار گول کے بعد میسی رونالڈو کے بعد 800 گول گرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
پاناما کے خلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد ارجنٹینا کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ ٹرافی کی جیت کا جشن بھی منایا۔
میسی انٹرنیشنل کیرئیر میں بھی 99 گول کر چکے ہیں، کیوراساؤ کے خلاف اپنے اگلے میچ میں انہیں انٹرنیشل میچز میں گولز کی سینچری مکمل کرنے کا موقع ملے گا۔