The news is by your side.

Advertisement

میسی کی ہیٹ ٹرک، لیجنڈ فٹبالر کو پیچھے چھوڑ دیا

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ہیٹ ٹرک کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں بولیویا کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کی، بطور ساؤتھ امریکن انٹرنیشنل میچز میں 79 گول کے ساتھ میسی نے لیجنڈ فٹبالر پیلے کو پیچھے چھوڑ دیا۔

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں ارجنٹینا نے بولیویا کو 3-0 سے شکست دی، اسٹار فٹبالر میسی نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی۔

میسی 79 گول کے ساتھ ساؤتھ امریکن ٹاپ انٹرنیشنل گول اسکورر بن گئے، میسی نے 14ویں منٹ میں گول کرکے برازیلین لیجنڈ کے 77 گول کا ریکارڈ برابر کیا۔

اس کے بعد 64ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے پیلے کو پیچھے چھوڑ دیا اور کھیل کے آخری لمحات میں گول کرکے ساتویں انٹرنیشنل ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

کورونا وبا کے بعد شائقین کو اسٹیڈیم میں دیکھ کر میسی آبدیدہ ہوگئے۔

ایک اور میچ میں برازیل نے پرو کو دو صفر سے شکست دی، ایورٹن اور نیمار نے گول اسکور کیے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں