بارسلونا: ارجنٹینا کے سپر اسٹار لائنل میسی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں.
تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں لیورپول کو تین صفرسے ٹھکانے لگادیا۔ اسٹار فٹ بالر نے دو جادوئی گول اسکور کرکے اپنے کلب کیریر میں چھ سو گولز کا کاسنگ میل عبورکرلیا.
کیمپ نو میں منعقد اس میچ میں بارسلونا کی ٹیم چھائی رہی، بارسلونا کے گول کیپر اسٹیگن سپر اسٹارز محمد صلاح کے حملوں کے سامنے آہنی دیوار بنے رہے اورلیورپول کی ایک نہ چلنے دی.
بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی سواریزنے 26 ویں منٹ پر گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی. لیورپول نے اس کے بعد کئی حملے کیے اور یوں لگنے لگا کہ لیورپول میچ برابر کر دی گی، مگر میسی کے سامنے انگلش ٹیم ہمت ہار بیٹھی.
میچ کے اختتامی لمحات میں میسی کے بدن میں بجلیاں بھر گئیں، انھوں نے دوشان دارگول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت پر تصدیق کی مہر ثبت کر دی.
تجزیہ کاروں کے مطابق اب لیورپول کو دوسرے سیمی فائنل میں کوئی ان ہونی ہی شکست سے بچا سکتی ہے.
بارسلونا کا تیسرا گول میسی کے کلب کیریر کا 600 واں گول تھا، جو انھوں نے اپنے 683 میچ کیا. وہ اب بارسلونا کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
لائنل میسی اس سیزن میں اب تک 38 میچوں میں 31 گول کر چکے ہیں