منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اسٹار فٹبالرمیسی کس ملک سے کھیلنا چاہتے ہیں؟ خواہش کا اظہار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر اور ہسپانوی کلب بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے لائنل میسی نے امریکا میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ایک دن امریکا میں کھیلیں لیکن اپنے کنٹریکٹ کی وجہ سے غیر یقینی کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ بارسلونا کی قیادت کرنے والے 33 سالہ اسٹرائیکر میسی جنوری سے نئے کلبس کے ساتھ مذاکرات کرسکتے ہیں، ٹرانسفر کی درخواست کے بعد ان کے مستقبل کے حوالے سے کافی چہ مہ گوئیاں کی جارہی ہیں۔ْ

ہسپانوی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میسی کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی نہیں معلوم وہ کیا کریں گے فی الحال وہ سیزن کے ختم ہونے کا انتظار کریں گے۔

یہ پڑھیں: میسی نے لیجنڈ فٹبالر پیلے کا ریکارڈ توڑ دیا

میسی کا کہنا تھا کہ وہ امریکا میں کھیلنا چاہتے ہیں اور وہاں کی زندگی اور لیگز کا تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ظاہر سی بات ہے واپس بارسلونا ہی آنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسپینش لیگ کے میچ میں لائنل میسی نے ریال ویلا ڈولڈ کے خلاف بارسلونا کی جانب سے 644 واں گول کرکے کسی کلب کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑ ا تھا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے کے پاس تھا جنہوں نے 1956 سے 1974 تک 19 سیزن میں اپنے کلب سینٹوس کے لیے 643 گول کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں