سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگرمچھ اور شیرنی پانی میں شکار کے لیے لڑ رہے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ایک منٹ 11 سیکنڈ کی ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگرمچھ اپنے شکار پر ایک شیرنی سے لڑ رہا ہے، شیرنی اور مگرمچھ ہرن کا شکار کررہے ہیں۔
شیرنی نے ہرن کے جسم کو سختی سے پکڑ رکھا ہے جبکہ مگرمچھ بھی اسے چھیننے کے جتن کررہا ہے، شیرنی شکار کو گھسیٹ کر پانی سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئی لیکن مگرمچھ نے بھی ہار نہ مانی۔
ویڈیو کے آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آخر میں شیرنی اور مگرمچھ دونوں ہی شکار کو کھانے میں مصروف ہیں۔
مگرمچھ اور شیرنی کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔