اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھاری بھرکم شیرنیاں بھاگ کر اپنی مالکن کے گلے لگ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

محبت ایک آفاقی زبان ہے جو ہر جاندار کے بیچ ایک انوکھا رشتہ قائم کردیتی ہے، یہ محبت ہی ہے جو خونخوار جانور بعض اوقات انسانوں کو نقصان پہنچانے کے بجائے ان کے محافظ بن جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں جنگل کے بادشاہ شیر کو اس انسان کے گلے لگتے اور پیار کرتے دیکھا جاسکتا ہو جس نے ان سے محبت کا سلوک کیا ہو۔

ایسی ہی ایک اور ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کا دل موہ لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ دو قوی الجثہ شیرنیاں جنگلے کی طرف دوڑی چلی آرہی ہیں جہاں ایک خاتون کھڑی ہیں۔

ان کے پاس پہنچ کر دونوں شیرنیاں بچوں کی طرح خاتون سے لپٹ جاتی ہیں اور انہیں پیار کرنے لگتی ہیں۔

ان خاتون نے دراصل ان دونوں شیرنیوں کو اس وقت پالا تھا جب وہ چھوٹی تھیں اور اپنا تحفظ اور خوراک کا بندوبست نہیں کرسکتی تھیں۔

ان کے بڑے ہونے کے بعد انہیں شیروں کے لیے مخصوص پناہ گاہ میں چھوڑ دیا گیا تھا جہاں خاتون ان سے ملنے آئیں تو دونوں شیرنیاں جذبات سے مغلوب ہو کر ان کے گلے جا لگیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں