تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھوکے شیروں سے بچنے والی 400 بھینسیں ڈوب کر ہلاک

بوٹسوانا: افریقی جنگلوں میں رہنے والی بھینسوں نے شیروں سے بچنے کے لیے دریا میں چھلانگ لگائی تو پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے وہ ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک نمیبیا اور بوٹسوانا کے درمیان میں واقع دریا سے 400 بھینسوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جو پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوئیں۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ جنوبی افریقا میں واقع جنگلات میں رہنے والے خونخوار شیروں نے بھینسوں کے جھنڈ پر حملہ کیا جس سے بچنے کے لیے بھینسوں نے دریا میں چھلانگ لگائی۔

حکام کے مطابق جنگل کی مٹی پر شیروں کے پنجوں کے نشانات ہیں جس کا مطلب یہ کہ ایک ریوڑھ جنگلی بھنیسوں کے جھنڈ کا پیچھا کررہا تھا اسی وجہ سے انہوں نے دریا میں کود کر اپنی جان بچانے کی کوشش کی۔

Buffaloes

بھینسوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے بھگدڑ مچی اور وہ ایک دوسرے پر چڑھ دوڑی، پانی کے بہاؤ اور ڈوبنے کی وجہ سے وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور ہلاک ہوگئیں۔

عینی شاہد نے برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے کبھی بھی اتنی بڑی تعداد میں بھینسوں کو پانی میں کودتے ہوئے نہیں دیکھا، علاقے میں اس وجہ سے کافی شور بھی ہوا۔

Buffaloes

بوٹسوانا کے ماحولیاتی وزیر مچیلٹی کا کہنا تھا کہ ’چوب دریا میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں، ہم پانی کے اردگرد دیوار بنانے کی کوشش کررہے ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والی بھینسوں کی لاشوں کو مقامی لوگوں نے قبضے میں لے کر گوشت استعمال کے لیے نکالنا شروع کردیا کیونکہ اس علاقے میں بہت زیادہ غربت ہے۔

Comments

- Advertisement -