بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کچی شراب پینے سے 47 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کچی شراب پینے سے متعدد افراد کی حالت خراب ہونے کا واقعہ بدھ کے روز پیش آیا جس کے بعد تقریباً 150 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی حکام کے مطابق چنئی سے 150 میل دور ضلع کلاکریچی میں کچی شراب پینے سے متاثر ہونے والے افراد کو شدید الٹیوں، ہیضہ اور معدے کے دیگر امراض کی شکایات سامنے آنے کے بعد اسپتال منتقل لایا گیا۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شام تک کچی شراب پینے سے 36 افراد ہلاک ہوچکے تھے، جن کی تعداد جمعہ کی صبح تک 47 تک پہنچ گئی ہے۔
ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی اور کچی شراب بیچنے والے 4 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 200 لیٹر الکوحل برآمد کرلیا ہے جب کہ واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے 10 افسران کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
دریا پر تعمیر برج افتتاح سے قبل ہی گر گیا، ویڈیو وائرل
ریاستی حکام کے مطابق کچی شراب میں استعمال ہونے والا مواد عام طور پر انڈسٹری میں استعمال ہونے والے کیمیکل سے تیار ہوتا ہے۔ مقامی حکومت نے کچی شراب تیار کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔