پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

دنیا کی 10 بڑی سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری، پاکستان کی کون سی پارٹی شامل؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ آف اسٹیٹسکس نامی ادارے نے دنیا کی بڑی سیاسی جماعتوں کی فہرست شائع کی ہے جس میں پی ٹی آئی 10 بڑی جماعتوں کی فہرست میں شامل ہے۔

ورلڈ آف اسٹیٹسکس نامی ادارہ جو مختلف شعبہ جات کے حوالے دے ممالک کی رینکنگ جاری کرتا رہتا ہے حال ہی میں اس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج دنیا کی 30 بڑی سیاسی جماعتوں کی فہرست شائع کی ہے جس میں پاکستان کی صرف ایک سیاسی جماعت پی ٹی آئی کا نام شامل ہے اور وہ اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہے۔

ورلڈ آف اسٹیٹکس کی جانب سے یہ درجہ بندی سیاسی جماعتوں کے رجسٹرڈ کارکنوں کی تعداد کی بنیاد پر کی گئی ہے اور سر فہرست 10 سیاسی جماعتوں میں 4 کا تعلق بھارت، 2 کا تعلق امریکا سے ہے جب کہ چین، پاکستان، ترکیہ اور ایتھوپیا کی ایک ایک سیاسی جماعت شامل ہے۔

- Advertisement -

جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پڑوسی ملک کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ہے جس کے کارکنوں کی تعداد 180 ملین ہے جب کہ دنیا کی دوسری بڑی سیاسی جماعت چین کی چائنا کمیونسٹ پارٹی ہے جس کے پارٹی کارکنوں کی تعداد 98.04 ملین ہے۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بھی بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس براجمان ہے جس کے کارکنوں کی تعداد 50 ملین ہے۔

امریکا کی موجودہ حکمراں جماعت ڈیموکریٹک پارٹی دنیا کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت ہے جس کے کارکنوں کی تعداد 47.13 ملین جب کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جماعت ری پبلیکن پارٹی 36.01 ملین پارٹی کارکنوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو کی جماعت آل انڈیا انا دراوڈا منیٹرا کژاگم اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے جس کے پارٹی ورکرز 16 ملین ہیں۔ ترکی کی حکمراں جماعت اے کے پارٹی 11.24 ملین پارٹی ورکرز کے ساتھ دنیا کی ساتویں بڑی جماعت ہے۔

افریقی ملک ایتھوپیا میں 2019 میں تشکیل دی گئی پراسپیرٹی پارٹی (خوشحالی پارٹی) اپنے عوامی منشور کے باعث اتنی مقبولیت حاصل کرچکی ہے کہ چار سال میں 11 ملین پارٹی کارکنوں کے ساتھ یہ دنیا کی آٹھویں بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔

نویں نمبر پر بھارتی دارالحکومت دہلی کی ریاستی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی ہے جس کے پارٹی کارکنان کی تعداد 10.5 ملیں ہے جب کہ دسویں نمبر پر پاکستان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے جس کے کارکنوں کی تعداد 10 ملین ہے۔

دنیا کی 30 بڑی سیاسی جماعتوں کی مکمل فہرست نیچے ملاحظہ فرمائیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں