اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی، گلی محلوں میں قربانی پر پابندی، ذبیحہ مقامات جاننے کیلئے فہرست دیکھئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے گلی محلوں میں جانور قربان کرنے پر پابندی عائد کردی اور مختص جگہوں کی فہرست جاری کردی ہے ، جس سے شہری اپنے علاقے میں قربان گاہ کی جگہ کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے گلی محلوں میں جانور قربان کرنے پر پابندی عائد کردی گئی اور کہا مخصوص کی گئی جگہ پر ہی قربانی کرنی ہوگی۔

سندھ حکومت نے جگہوں کا تعین کردیا ہے اور فہرست بھی جاری کردی ہے ، دی ہوئی فہرست میں شہری جانور کی قربانی کے لیے اپنے علاقے میں قربان گاہ کی جگہ کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

گذشتہ روز محکمہ بلدیات سندھ نے قربانی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے تحت شہر میں عوامی مقامات یاگلیوں میں اجتماعی قربانی نہیں کی جاسکے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نےجانوروں کی قربانی کے لیے جگہیں مختص کردیں، این سی او سی اجلاس کے تناظر میں سڑکوں اورگلیوں میں قربانی کی حوصلہ شکنی کرنی ہے۔

محکمہ بلدیات سندھ کا کہنا ہے کہ ہر یوسی میں اجتماعی قربانی کے لیے مخصوص مقامات طے کیے گئے ہیں، مختص مقامات پرایس او پی اور حفاظتی انتظامات کے قربانی کی جاسکے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق طے شدہ مقامات کے علاوہ قربانی کرنے پر کارروائی کی جائے گی جبکہ تمام اضلاع میں قربانی کےمقامات کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں