اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اسلام آباد سے سینیٹ امیدواروں کی فہرست جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریٹرننگ افسر اسلام آباد نےسینیٹ امیدواروں کی فہرست شائع کر دی۔ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر ‏‏9 امیدواروں کے نام فائنل ہوئے ہیں۔ ‏

جنرل نشست پر5 اور خواتین کی ایک نشست پر 4 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے ہیں۔ جنرل ‏نشست پرحفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں۔

طارق فضل چوہدری،سید علی بخاری ، فریدرحمان بھی جنرل نشست پر امیدوار ہیں جب کہ خواتین ‏نشست پرمنیرہ جاوید،فرح اکبر،فرزانہ کوثر، فوزیہ ارشدامیدوار ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ الیکشن کیلئےٹیکنوکریٹ کی نشت پرنظرثانی شدہ ‏فہرست جاری کر دی ہے۔

پی ٹی آئی کےسیف اللہ ابڑو کا نام خارج کر دیاگیا ہے جب کہ تحریک لبیک پاکستان کے یشا اللہ ‏خان کا نام شامل کر لیا گیاہے۔ الیکشن ٹریبونل نےسیف اللہ ابڑوکی اپیل مستردکر دی تھی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ سے ٹیکنوکریٹ کی نشت پر 8امیدوار مد مقابل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں