لاہور : ننھے بچے نے چچا کی ضمانت کے لیے وکیل کو فیس میں پالتو مرغا دے دیا، جس پر وکیل کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں محنت کش کا بیٹا فیس نہ ہونے پر وکیل کیلئے مرغا لے آیا اور چچاکی ضمانت کے لیے وکیل کو فیس میں پالتو مرغا دے دیا۔
بچے سے فیس وصول کرتے ہوئے وکیل کی آنکھیں بھی نم ہوگئی اور معصوم بچے نے بھی روتے ہوئے مرغا وکیل کے حوالے کر دیا۔
بچہ وکیل کو دینے کے بعد مرغے کو چوم چوم کر روتا رہا ، معصوم بچے کو چچا محسن عباس نے بیٹا بنا کر پالا۔
پتوکی کے محسن عباس کو پولیس نے جلاؤگھیراؤکیس میں گرفتار کررکھا ہے ،وکیل ملک پرویز نے کہا کہ محسن عباس ہوٹل پر مزدوری کرتا ہے پولیس نے 25ہزار روپے مانگے، ایک ہفتہ پولیس حراست میں رہا بعد ازاں پیسےلیکر لاہور پولیس کے حوالے کردیا۔
وکیل کا کہنا تھا کہ 6ماہ کی سی ڈی آر میں محسن کی لوکیشن کبھی بھی لاہور کی نہیں آئی ، عدالت میں پیشی پر محسن عباس کو بتایا وہ لاہور دہشتگردی عدالت میں ہے تاہم محسن عباس کی درخواست ضمانت تیار کر لی جلد فائل کر رہے ہیں۔