منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کمسن بچے نے والد کی پھنسی گاڑی کو ریسکیو کرلیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں کمسن بچے کی والد کی گاڑی ’ٹو‘ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں کمسن بچے نے والد کی پھنسی گاڑی کو ریسکیو کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی سڑک کنارے پھنسی ہوئی ہے، کمسن بچہ اپنی چھوٹی سی گاڑی میں بیٹھ کر والد کی گاڑی کو رسی کے ذریعے ٹو کررہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو سابق امریکی باسکٹ بال کھلاڑی ریکس چیمپن نے شیئر کیا اور کیپشن لکھا کہ ’ڈیڈ آف دی ایئر۔‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین نے پسند کیا، 23 ہزار کے قریب صارفین نے اسے ری ٹویٹ کیا اور متعدد نے اس پر تبصرے بھی کیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے جہاں والد کے اس اقدام کی تعریف کی تو کئی نے ان کو احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کی۔

ایک صارف لکھا کہ ’ویڈیو اچھی ہے لیکن خطرناک بھی ہے۔’ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ والد کے اقدام سے بچے کو کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں