ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

آٹھ سالہ بچی نے سمندری مخلوق کو فریزر میں‌ کیوں‌ چھپایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: نارتھ ویلز کے علاقے میں 8 سالہ بچی ایپی فینی نے اپنے فریزر میں پوری کی پوری سمندری شارک مچھلی کو چھپا کر رکھا ہوا ہے، جو وہ اپنے گھر آنے والے مہمانوں کو دکھانے کی غرض سے ساحل سے اٹھا لائی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسکول میں پڑھنے والی 8 سالہ ایپی فینی نارتھ ویلز میں اپنی ماں کے ہمراہ مرسی سائیڈ کے ساحل سمندر پر چہل قدمی کے لیے گئی، جہاں اس نے مردہ حالت میں پڑی اس چھوٹی کیٹ شارک کو دیکھا جبکہ بچی کی ماں شارک کو دیکھ کر دنگ رہ گئی۔ جولیا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ میں اپنی بیٹی اور چھوٹے لڑکے کو کرسرکس دکھانے کے لیے لے گئی تھی جس کے بعد ہم دھوپ کو انجوائے کرنے ساحل سمند چلے آئے۔ اس دوران میں نے دیکھا کہ یہ بے بی شارک مچھلی وہاں مردہ حالت میں پڑی ہے جو شاید لہروں کے ساتھ وہاں آگئی تھی۔ میں یہ چھوٹی سی شارک دیکھ کر دنگ رہ گئی کیوں کہ اس سے قبل میں نے حقیقی زندگی میں کبھی شارک نہیں دیکھی تھی۔ میری بیٹی ساحل سمند سے عجیب و غریب چیزیں جمع کرنے کی عادی ہے تاکہ وہ گھر آنے والے مہمانوں کو یہ چیزیں دکھا سکے۔ اس وقت وہ مخلوق بھی ہمارے فریزر میں آرام کررہی ہے۔

بچی نے جس شارک مچھلی کو ساحل سے اٹھایا ہے اسے چھوٹی کیٹ شارک یا سینڈی ڈاگ فش بھی کہتے ہیں۔ یہ کیٹ شارک ایک میٹر تک لمبی ہو سکتی ہیں جبکہ ان کا وزن دو کلو گرام سے زیادہ ہوسکتا ہے۔ عمومی طور پر یہ ساحل کے قریب ریت، بجری اور کیچڑ میں پائی جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں