جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

ڈانس پرفارمنس کے دوران اچانک بچی کو کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

کھانے کے وقفے کے دوران آرام نہ کرنے والی اسٹیج پرفارمنس کے دوران سوگئی، کمسن طالبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چین کے ایک اسکول میں چھوٹی کلاس کے طلبہ کی ڈانس پرفارمنس چل رہی تھی کہ اس دوران ایک بچی پرفارمنس کے دوران نیند کے مزے لینے لگی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر موجود گلابی کپڑوں میں ملبوس پانچ سالہ لڑکی سورہی ہے اور اس کی سہیلی اسے جگانے کی کوشش کررہی ہے تاہم بہت کوشش کے باوجود وہ نہیں جاگی۔

چینی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ بچی نے کھانے کے وقفے کے دوران نیند نہیں لی تھی جس کی وجہ وہ پرفارمنس کے دوران سوگئی۔

ڈانس پرفارمنس کے دوران بچی کے نیند لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے اب تک 4 لاکھ سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں